بھٹکل:5/اگست (ایس اؤنیوز)مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہونےکے بعدہی بھگوان کو یاد کرنے کے بجائے زندگی میں ہمیشہ اس کی اطاعت و فرمانبرداری کریں تو تب بھگوان کی دیا حاصل ہوگی۔ ان خیالات اظہار شری رام اکشھتر کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی نے کیا۔
وہ یہاں تعلقہ کے ماولی میں شاردا ہولے ہلے کوٹے شری ہنومنت مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ سوامی جی نے کہاکہ سماج میں گروپیٹھ مستقل نہیں ہوتا۔ جولیڈران ہیں انہیں مفاد پرستی سے اوپراٹھ کر کام کرناہے اور تمام طبقات کے ساتھ پیار و محبت اور ان کا اعتماد حاصل کرنے والا ہی حقیقت میں لیڈر ہوتاہے۔ اس موقع پر نئی گربھ گوڑی کی تعمیر ی کام کا افتتاح ہوا۔ ہنومنت مندر انتظامیہ کے ٹرسٹی رام نائک سبرائے نائک، مندر تجدیدکاری کمیٹی کے صدر کرشنا نائک ، سکریٹری اور انتظامیہ کے ممبران موجود تھے۔شارداہولے نامدھاری طبقہ کے جے این نائک، سنیل نائک، گنیش نائک، سبرائے نائک، شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک، ہوناور کے ونود نائک، بھٹکل نامدھاری طبقہ کے ایم آر نائک، بابو ماسٹر، جے ڈی نائک، گوندنائک وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے بعد عوامی طعام کا انتظام تھا۔